دنیا
06 جنوری ، 2013

یمن میں اسرائیل کیلئے جاسوسی کے الزام میں کمپیوٹر انجینئر گرفتار

یمن میں اسرائیل کیلئے جاسوسی کے الزام میں کمپیوٹر انجینئر گرفتار

صنعا…یمن کے حکام نے اسرائیل کے لیے جاسوسی کے الزام میں ایک کمپیوٹر انجینئر کو گرفتار کرلیا ہے، ملزم سے اسرائیلی اور یمنی شناختی کارڈ برآمدہوئے۔یمن کی وزارت دفاع کے سرکاری اخبار ”26 ستمبر“ نے اطلاع دی ہے کہ اس 24 سالہ نوجوان کو تعز سے گرفتار کیا گیاہے۔پیشے کے لحاظ سے وہ کمپیوٹر انجینئر ہے۔ملزم کو تعز سے گرفتاری کے بعد جنوبی شہر عدن منتقل کر دیا گیا تھا جہاں فوجداری پراسیکیوٹر نے تفتیش کے بعد اس کو اسرائیلی خفیہ ایجنسی موساد کے لیے ایجنٹ کے طور پر کام کرنے کا مورد الزام ٹھہرایا ہے۔اخبار کے مطابق ملزم متعدد عرب ممالک کے دورے کرچکا ہے اور وہ اسرائیل بھی آتا جاتا رہا تھا۔ ایک سیکیورٹی عہدے دار نے بتایا ہے کہ ملزم سے اسرائیل کا شناختی کارڈ برآمدہو ا ہے۔

مزید خبریں :