دنیا
06 جنوری ، 2013

شامی باغیوں کیخلاف ایرانی ساختہ میزائل کے استعمال پر امریکا کا اظہار تشویش

شامی باغیوں کیخلاف ایرانی ساختہ میزائل کے استعمال پر امریکا کا اظہار تشویش

واشنگٹن…شام میں سیاسی مخالفین کو کچلنے کے لئے مبینہ ایرانی ساختہ 'فاتح 110' بیلسٹک میزائل کے استعمال پر امریکا نے تشویش کا اظہار کردیا ہے۔مبینہ طور پر ایرانی 'فاتح' روسی ساختہ 'سکڈ میزائل' سے زیادہ تیر بہ ہدف ہتھیار ہے۔ مخالفین کا دعویٰ ہے کہ صدر بشار الاسدکی فوج نے چار فاتح میزائل دمشق کے مضافاتی علاقوں میں جیش الحر کے ٹھکانوں پر فائر کئے ہیں۔ انسانی حقوق کے رضاکاروں نے تصدیق کی ہے کہ ایسے ہی میزائل حملے میں کم سے کم 200 افراد لقمہ اجل بنے تھے۔ایرانی ساختہ 'فاتح 110' زمین سے زمین تک مار کرنے والا میزائل ہے۔ تین ٹن وزنی یہ ہتھیار نصف ٹن وزنی دھماکا خیز مواد ہیڈ میں لے جانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ درمیانے درجے تک اپنے ہدف کو انتہائی کامیابی سے نشانہ بنانے کی صلاحیت کی وجہ سے فاتح میزائل روسی ساختہ اسکڈ سے بھی زیادہ صلاحیت کا حامل ہتھیار ہے۔

مزید خبریں :