06 جنوری ، 2013
نکوسیا…قبرص میں مصر کی خاتون سفیرنے قبرص کا لارنکا کے بین الاقوامی ہوائی اڈے پر ایک خاتون پولیس اہلکار کوجوتا اتارنے کے مطالبے پر تھپڑ رسید کردیا جس کے پاداش میں ان کو فوری طور پر حراست میں لے لیا گیا، تاہم بعد میں انہیں رہا کر دیا گیا۔ قبرص کے حکام نے مصری سفیر منحہ باخوم کے ساتھ بدمعاملگی پر قاہرہ سے باقاعدہ معذرت کی ہے۔ مصری وزرات خارجہ نے قاہرہ میں قبرص کے ناظم الامور کوزارت خارجہ طلب کر کے واقعے کی تفصیلات سے آگاہی چاہی۔اس سے قبل مصری خاتون سفیر باخوم نے ایک بیان میں الزام عائد کیا تھا کہ ہوائی اڈے میں اس سے تشدد کا نشانہ بنایا گیا اور اسے تادیر حبس بیجا میں رکھا گیا۔انہوں نے کہا کہ قبرص کی وزارت خارجہ نے اس واقعے پر اُن سے معذرت کی ہے، جس کے بعد معاملہ رفع دفع ہو گیا۔ اُدھر قبرص کے صدر نے ذاتی طور پر وزارت خارجہ سے واقعہ کی تفصیلی رپورٹ طلب کی ہے۔