06 جنوری ، 2013
وانا … جنوبی وزیرستان میں امریکی جاسوس طیارے کے میزائل حملے میں 12 افراد ہلاک اور 8 زخمی ہوگئے۔ ذرائع کے مطابق امریکی جاسوس طیارے نے جنوبی وزیرستان کے علاقے بوبڑ میں 8 میزائل داغے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈرون حملے میں 12 افراد ہلاک اور 8 زخمی ہوگئے ہیں۔ علاقے میں جاسوس طیاروں کی پروازیں اب بھی جاری ہیں۔