پاکستان
06 جنوری ، 2013

راولپنڈی: فیکٹری کے گیس پلانٹ میں دھماکا اور آتشزدگی، 3 افراد جاں بحق

راولپنڈی: فیکٹری کے گیس پلانٹ میں دھماکا اور آتشزدگی، 3 افراد جاں بحق

راولپنڈی … سنگ جانی کے قریب ماربل فیکٹری کے گیس پلانٹ میں دھماکے کے بعد آگ لگنے سے 3 افراد جاں بحق ہوگئے۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق پشاور روڈ پر سنگ جانی کے علاقے میں گیس پلانٹ میں دھماکے کے بعد آگ لگ گئی جس کے نتیجے میں عمار ت کا کچھ حصہ گر گیا ۔ حادثے میں 3 افراد جھلس کر جاں بحق ہوگئے جن کی لاشیں نکال لی گئی ہیں۔ نمائندہ جیو نیوز کے مطابق عمارت کے ملبے میں اب بھی 500 کے قریب سلنڈر موجود ہیں جو مزید دھماکوں کا باعث بن سکتے ہیں۔ ریسکیو ٹیموں نے اپنا کام مکمل کرلیا ہے جبکہ ملبے سے گیس سلنڈرز کو نکالنے کی کوششیں جاری ہیں۔

مزید خبریں :