Time 23 اگست ، 2023
پاکستان

کمشنر آفس پنڈی میں اجلاس کیلئے آنیوالے ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر کا موبائل چوری

ابتدائی تفتیش کے مطابق ملزم ڈی سی آفس میں شکایت درج کرانے آیا تھا: پولیس۔ فوٹو فائل
ابتدائی تفتیش کے مطابق ملزم ڈی سی آفس میں شکایت درج کرانے آیا تھا: پولیس۔ فوٹو فائل

راولپنڈی میں کمشنر آفس سے ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر کا موبائل فون چوری ہو گیا۔

ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر سلطان بھٹی کمشنر آفس اجلاس میں شرکت کیلئے گئے تھے، اجلاس کے بعد موبائل فون رکھ کر واش روم گئے، واپس آئے تو موبائل موجود نہ تھا۔

پولیس نے چند گھنٹوں میں سلطان بھٹی کا موبائل فون چوری کرنے والے ملزم کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا۔

پولیس کے مطابق ملزم کی شناخت عبدالرحمان کے نام سے ہوئی، ابتدائی تفتیش کے مطابق ملزم ڈی سی آفس میں شکایت درج کرانے آیا تھا، موبائل فون ضروری پراسیس کے بعد مدعی کے حوالے کیا جائے گا۔ 

مزید خبریں :