پاکستان
23 فروری ، 2012

پشاور: فیول ایڈجسٹمنٹ سرچارج بجلی کے بلوں میں وصول کرناشروع کردیاگیا

پشاور… نیپرا نے خیبرپختونخوا کے صارفین سے فیول ایڈجسٹمنٹ سرچارج بجلی کے بلوں میں وصول کرناشروع کردیا ہے۔ پشاور ہائی کورٹ نے فیول ایڈجسٹمنٹ سرچارج صارفین کے بلوں میں شامل نہ کرنے کاعبوری حکم جاری کیا تھا اور کیس نیپرا کو ریفر کردیا تھا۔ جس کے بعد نیپرا نے فیول ایڈجسٹمنٹ سرچارج کی رقم خیبرپختونخوا کے صارفین سے بجلی کے بلوں میں وصول کرنے کاسلسلہ جنوری کے بلوں میں شروع کردیا ہے جبکہ فیول ایڈجسٹمنٹ سرچارج کی دوسری قسط صارفین سے فروری کے مہینے کے بلوں میں وصول کی جائے گی۔

مزید خبریں :