Time 30 اگست ، 2023
پاکستان

رہنما تحریک انصاف حلیم عادل شیخ کو پولیس نے حراست میں لے لیا

پولیس حلیم عادل شیخ کو سندھ ہائیکورٹ کے باہر سے گرفتار کیا اور انہیں ساتھ لیکر روانہ ہو گئی۔ فوٹو فائل
پولیس حلیم عادل شیخ کو سندھ ہائیکورٹ کے باہر سے گرفتار کیا اور انہیں ساتھ لیکر روانہ ہو گئی۔ فوٹو فائل

کراچی: رہنما پاکستان تحریک انصاف حلیم عادل شیخ کو پولیس نے حراست میں لے لیا۔

ضمانت ملنے کے باوجود گرفتاری کے خوف سے حلیم عادل شیخ وکلا سمیت چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ کی عدالت پہنے۔

حیدرآباد اینٹی کرپشن نے حلیم عادل شیخ کے وارنٹ گرفتاری جاری کیے تھے جنہیں معطل کروانے کے لیے پی ٹی آئی سندھ کے صدر اپنے وکلا کے ہمراہ سندھ ہائیکورٹ پہنچے تھے۔

حلیم عادل شیخ کے وکیل عبدالوہاب بلوچ ایڈووکیٹ کا کہنا تھا حلیم عادل شیخ تمام کیسز میں ضمانت پر ہیں لیکن اس کے باوجود پولیس انہیں گرفتار کرنا چاہتی ہے۔

چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ نے کہا درخواست دائر کریں ہم حکم نامہ جاری کریں گے، آپ نے حفاظتی ضمانت کے لیے کوئی درخواست دائر کی ہے؟

عبدالوہاب بلوچ ایڈووکیٹ کا کہنا تھا درخواست دائر کی ہے اس پر حکم بھی جاری ہو چکا ہے پھر بھی پولیس اہلکار گرفتار کرنے آئے ہے، جس پر چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ نے کہا آپ درخواست دائر کریں پھر دیکھتے ہیں۔

بعد ازاں پولیس نے حلیم عادل شیخ کو سندھ ہائیکورٹ کے باہر سے گرفتار کیا اور انہیں موبائل میں بٹھا کر ساتھ لے گئے۔

بعد ازاں پولیس نے بتایا کہ حلیم عادل شیخ کو 9 مئی کو ہونے والے جلاؤ گھیراؤ کے واقعات پر حراست میں لیا گیا ہے۔ 

یاد رہے کہ حلیم عادل شیخ پاکستان تحریک انصاف سندھ کے صدر ہیں اور وہ حال ہی میں تحلیل ہونے والی سندھ اسمبلی میں قائد حزب اختلاف بھی تھے۔ 

مزید خبریں :