کھیل
07 جنوری ، 2013

لاہور: بھارت کیخلاف فتح کے بعد پاکستان کرکٹ ٹیم وطن واپس پہنچ گئی

لاہور: بھارت کیخلاف فتح کے بعد پاکستان کرکٹ ٹیم وطن واپس پہنچ گئی

لاہور … قومی کرکٹ ٹیم بھارت کے خلاف ون ڈے سیریز میں کامیابی کے بعد وطن واپس پہنچ گئی، کھلاڑیوں کے استقبال کیلئے لاہور ایئرپورٹ پر بورڈ انتظامیہ اور شائقین کی بڑی تعداد موجود ہے ۔ قومی کرکٹ ٹیم کے ہمراہ نمائندہ جیو نیوز عبدالماجد بھٹی بھی بھارت سے لاہور پہنچے ہیں، جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ کھلاڑیوں کے استقبال کیلئے شائقین کی بڑی تعداد بھی ایئرپورٹ پر موجود ہے ، چیئرمین پی سی بی ذکاء اشرف بھی نئی دہلی سے ٹیم کے ہمراہ آئے ہیں۔ نمائندہ جیو نیوز کے مطابق ون ڈے سیریز کے بہترین کھلاڑی قرار دیئے گئے پاکستانی اوپنر ناصر جمشید اپنی ٹرافی بھارت میں ہی بھول آئے ہیں ۔ پاکستان کرکٹ ٹیم نے بھارت کے خلاف ون ڈے سیریز میں 2-1 سے کامیابی حاصل کی ۔

مزید خبریں :