پاکستان
24 فروری ، 2012

ایم کیو ایم حیدرآباد زون کے زیراہتمام محفل ذکر مصطفی ﷺ

حیدرآباد … ایم کیو ایم حیدرآباد زون کی جانب سے محفل ذکر مصطفی ﷺ منعقد کی گئی ،جس میں نامور ثنا خواہوں نے ہدیہ نعت پیش کیں۔ایم کیو ایم حیدرآباد زون کی جانب سے باغ مصطفی گراونڈ لطیف آباد میں محفل ذکر مصطفی ﷺ منعقد کی گئی ۔ محفل نعت میں ایم کیو ایم کی رابطہ کمیٹی کے اراکین قاسم رضا، شاکر علی، ڈاکٹر صغیر احمد کے علاوہ ایم پی ایز،اراکین زونل کمیٹی اور خواتین کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔نامور ثناء خواں شفیق احمد، عبدالحمید سہروردی، علیم الدین علیم، شوکت اویسی اور جوریہ سعید سمیت دیگر نے ہدیہ نعت پیش کیں ۔ جبکہ امجد صابری نے خصوصی طور پر شرکت کی اور مشہور قوالیاں پیش کیں۔

مزید خبریں :