پاکستان
08 جنوری ، 2013

کراچی: بلدیہ ٹاوٴن میں پولیس کا سرچ آپریشن ، 23 مشتبہ افراد زیر حراست

کراچی: بلدیہ ٹاوٴن میں پولیس کا سرچ آپریشن ، 23 مشتبہ افراد زیر حراست

کراچی…کراچی کے علاقے بلدیہ ٹاوٴن میں پولیس نے سرچ آیپریشن کرتے ہوئے 23 مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا،پکٹرے گئے افراد سے پوچھ گچھ کی جارہی ہے۔بلدیہ ٹاوٴن کے علاقے میں جرائم پیشہ افراد کی موجودگی کی اطلاع پولیس نے سرچ آپریشن کیا،جس میں خواتین پولیس اہلکاروں نے بھی حصہ لیا،،ڈی آئی جی ویسٹ زون ایصف اعجاز شیخ نے بتایا کہ بلدیہ ٹاوٴن کے علاقے اتحاد ٹاوٴن اور نواب کالونی میں پولیس نے سرچ آپریشن کرکے 23 ملزمان کو حراست میں لے لیا گیا، ڈی آئی جی ویسٹ زون ایصف اعجاز شیخ کے مطابق ملزمان کے قبضے سے ایک کلاشنکوف، دس ٹی ٹی پستول اور گولیاں برآمد کرلی گئی ہیں،پکٹرے جانے والے ملزمان سے مزید پوچھ گچھ کی جارہی ہے۔

مزید خبریں :