24 فروری ، 2012
اٹلانٹا … امریکا کی ریاست جارجیا میں طوفان نے سوسے زائد مکانات کی چھتیں اڑادی ہیں، جس سے ایک شخص ہلاک ہوگیاہے۔فلائیڈ کاونٹی میں طوفان نے تباہی مچائی ہے۔اکثر مقامات پر درخت جڑ سے اکھڑ گئے اور ہزاروں گھر بجلی سے بھی محروم ہیں۔محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ علاقے کو کل بھی طوفانوں کا سامنا ہوسکتاہے۔متاثرہ علاقے کے لوگ محفوظ مقامات پر منتقل ہورہے ہیں۔