پاکستان
08 جنوری ، 2013

فیصل آباد کی صنعتوں کو گیس کی بندش کے21روز ہوگئے

 فیصل آباد کی صنعتوں کو گیس کی بندش کے21روز ہوگئے

فیصل آباد…21 روز ہو گئے ، فیصل آباد کی صنعتوں کو گیس کی فراہمی بحال نہ ہو سکی۔ صنعتوں کی بندش سے یومیہ اجرت پر کام کرنے والے ہزاروں مزدوروں کے گھروں کے چولہے ٹھنڈے پڑنے لگے فیصل آباد کے 450 سے زائدصنعتی اداروں کو گیس کی فراہمی معطل ہوئے 21 روز ہوگئے۔ گیس کی عدم فراہمی کے باعث ٹیکسٹائل سیکٹر کے سائزنگ، ڈائینگ اور پرنٹنگ یونٹس کے علاوہ صابن ساز ادارے بھی بند ہیں جس کے باعث ان اداروں میں یومیہ اجرت پر کام کرنے والے ہزاروں مزدور بے روزگاری کا شکار ہیں جبکہ مستقل ملازمین کی بھی ڈاون سائزنگ کی جارہی ہے۔ صنعتکاروں کا کہنا ہے کہ گیس نہ ملنے کے باعث اربوں روپے کا پیدواری اور برآمدی نقصان ہو چکا ہے جبکہ مزدوروں کا کہنا ہے کہ بے روزگاری کے باعث ان کے گھروں کے چولہے ٹھنڈے پڑگئے ہیں۔

مزید خبریں :