08 جنوری ، 2013
زیورخ …ارجنٹینا کے فٹ بالرلائنل میسی نے مسلسل چوتھی بار سال کے بہترین فٹ بالرکاایوارڈ جیت لیا۔انہیں یہ اعزاز 2012 میں شاندارکارکردگی پردیاگیا۔ اسپینش کلب بارسلونا کی نمائندگی کرنے والے لائنل میسی نے 2012 میں 91گول اسکورکیے، جس میں 79گول بارسلونا اور12گول ارجنٹینا کیلئے اسکورکیے۔ انہوں نے اپنے کلب بارسلونا کو کئی اہم کامیابیاں دلائیں۔ انہوں نے لا لیگا سیزن میں پچاس گول کیے،جس میں آٹھ ہیٹ ٹرک شامل تھیں۔ پچیس سالہ میسی مسلسل چوتھی باریہ ایوارڈ جیتنے والے پہلے کھلاڑی ہیں، ان کے علاوہ سابق فرنچ فٹ بالر مائیکل پلاٹینی ہی چارمرتبہ سال کے بہترین فٹبالر کاایوارڈجیت سکے ہیں۔