09 ستمبر ، 2023
ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے لانگ مارچ کے درمیان توڑ پھوڑ سے متعلق کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی کی درخواستوں پر فیصلہ سنا دیا۔
ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد کے جج احتشام عالم نے چیئرمین پی ٹی آئی کی جانب سے دائر 2 درخواستوں پر محفوظ فیصلہ سنایا۔
عدالت نے چیئرمین پی ٹی آئی کو پیش کرنے کیلئے سپرنٹنڈنٹ اٹک جیل سے جواب طلب کر لیا۔
جج نے چیئرمین پی ٹی آئی کی جانب سے دائر بریت کی درخواست پر فریقین کو نوٹسز جاری کر دیے۔
چیئرمین پی ٹی آئی کے خلاف لانگ مارچ اور توڑ پھوڑ کیس کی سماعت 16 نومبر تک ملتوی کر دی گئی۔
دوسری جانب پی ٹی آئی رہنما شہریار آفریدی کے خلاف لانگ مارچ توڑ پھوڑ کیس کی سماعت ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج احمد شہزاد نے کی اور انہوں نے شہریار آفریدی کی آج حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور کر لی۔
شہریار آفریدی کے خلاف لانگ مارچ توڑ پھوڑ کیس کی سماعت بھی 16 نومبر تک ملتوی کر دی گئی۔
یاد رہے کہ شہریار آفریدی کے خلاف مئی 2022 میں تھانہ کوہسار میں لانگ مارچ کے دوران توڑ پھوڑ کا مقدمہ درج کیا گیا تھا۔