کراچی: ٹول ٹیکس مانگنے پر فائرنگ کرنیوالے شخص کی شناخت کرلی گئی

فوٹو: اسکرین شاٹ
فوٹو: اسکرین شاٹ

کراچی کے علاقے موچکو میں لکی ٹول پلازہ پر ملازم کو فائرنگ کرکے زخمی کرنے والے شخص کی شناخت کرلی گئی۔

پولیس حکام کے مطابق ملزم حاجی حمید ماندرہ فیملی کے ساتھ بلوچستان فرار ہوگیا ہے، حاجی حمید ماندرہ  بہادر آباد کا رہائشی ہے اور مچھلی کا کاروبار کرتا ہے، بہادر آباد میں ملزم کے فلیٹ پر تالا لگا ہوا ہے۔

پولیس حکام کا کہنا ہےکہ واردات میں استعمال کار  اس وقت وندر  بلوچستان میں ہے، ملزم نے خالد بن ولید  روڈ کے شوروم سےکار خریدی، ملزم حاجی حمید نے تاحال کار اپنے نام پر ٹرانفسر نہیں کروائی۔

پولیس کے مطابق حاجی حمید کےخلاف موچکو  تھانے میں اقدام قتل کا مقدمہ درج کیا گیا ہے، ملزم کوبلوچستان سےگرفتارکرنےکے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

مزید خبریں :