ٹیسکو نے 15 گھروں کے بجلی کے غیر قانونی کنکشن کاٹ دیے

باجوڑخار میں 5 اور نواگئی میں 3 افراد کےخلاف بجلی چوری کا مقدمہ درج کیا گیا ہے: ٹیسکو/ فوٹو جیونیوز
باجوڑخار میں 5 اور نواگئی میں 3 افراد کےخلاف بجلی چوری کا مقدمہ درج کیا گیا ہے: ٹیسکو/ فوٹو جیونیوز

ٹرائبل الیکٹرک سپلائی کمپنی نے 15 گھروں کے بجلی کے غیر قانونی کنکشن کاٹ دیے۔

ٹیسکو کے مطابق ضم قبائلی اضلاع میں بجلی چوروں کےخلاف کارروائیاں جاری ہیں اور اسی سلسلے میں ٹاسک فورس نے15 گھروں کےغیرقانونی کنکشنز منقطع کردیے۔

ٹیسکیو حکام نے بتایا کہ  باجوڑخار میں 5 اور نواگئی میں 3 افراد کےخلاف بجلی چوری کا مقدمہ درج کیا گیا ہے جب کہ ملاگوری میں بجلی چوری پر 4، جنڈولہ میں 2 اور میران شاہ میں بجلی چوری پر ایک شخص کےخلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

حکام کے مطابق صارفین کو 7 لاکھ 6 ہزار روپے کے بلز  بھی جاری کیےگئے ہیں، اس کے علاوہ بجلی چوری پر صارفین کو 15ہزار 300 یونٹ کے ڈٹیکشن بلز  بھی جاری کیے گئے ہیں۔

مزید خبریں :