کھیل
Time 13 ستمبر ، 2023

کوہلی کے مداح نے زبان سے کرکٹر کا پورٹریٹ بناکر دیکھنے والوں کو حیران کردیا

شائقین کرکٹ اور خصوصی ویرات کوہلی کے فینز کی جانب سے آرٹسٹ کے فن کو خوب سراہا جارہا ہے/ فوٹو اسکرین گریب
شائقین کرکٹ اور خصوصی ویرات کوہلی کے فینز کی جانب سے آرٹسٹ کے فن کو خوب سراہا جارہا ہے/ فوٹو اسکرین گریب

بھارتی ٹیم کے سابق کپتان ویرات کوہلی کے مداح نے ان سے اپنی محبت کا انوکھا اظہار کیا ہے۔

ان دنوں ایشیا کپ کا جنون سر چڑھ کر بول رہا ہے، شائقین کرکٹ ہمیں اسٹیڈیم میں تو کبھی سوشل میڈیا پر اپنے پسندیدہ کھلاڑیوں سے محبت کا اظہار   نت نئے انداز میں کرتے نظر آتے ہیں۔

ویرات کے  ایک مداح کی  ایک ایسی ہی ویڈیو  سوشل میڈیا پر وائرل ہے جس میں مداح نے بھارتی ٹیم کے کھلاڑی ویرات کوہلی سے اپنی محبت کا اظہار کیا ہے۔

 ویڈیو میں موجود  مداح کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ وہ  ایک آرٹسٹ ہے جس نے پینٹنگ برشز کے استعمال کے بجائے  زبان کی مدد سے ویرات وہلی کا پورٹریٹ بنایا ہے۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں موجود  آرٹسٹ کا تعلق کس ملک سے ہے اور ان کا نام کیا ہے یہ معلوم نہ ہوسکا ہے البتہ شائقین کرکٹ اور خصوصی ویرات کوہلی کے فینز کی جانب سے آرٹسٹ کو خوب سراہا جارہا ہے۔

مزید خبریں :