09 جنوری ، 2013
واشنگٹن … امریکا کا کہنا ہے کہ 2014ء کے بعد افغانستان سے تمام امریکی فوجیوں کا انخلاء بھی ممکن ہے۔ اوباما انتظامیہ کی جانب سے سامنے آنے والے بیان میں کہا گیا ہے اس بات کا بھی امکان ہے امریکا 2014 کے بعد افغانستان سے اپنے ساری فوج واپس بلالے۔ یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے، جب افغان صدر کرزئی جمعے کے روز واشنگٹن میں صدر اوباما سے ملاقات میں 2014ء کے بعد دونوں ممالک کے مابین سیکیورٹی معاہدے پر بات کرنے والے ہیں۔ امریکی قومی سلامتی کے مشیر بن روڈز کا کہنا ہے کہ افغانستان میں نیٹو فوجی مشن کے خاتمے کے بعد وہاں امریکی فوجیوں کی کتنی تعداد تعینات رہے گی، اس بارے میں حتمی فیصلہ کرنے میں کئی ماہ لگیں گے۔