کھیل
09 جنوری ، 2013

کویونگ ٹینس:مارٹن ڈیل پوٹرو اور لیٹن ہیویٹ کی کامیابی

کویونگ ٹینس:مارٹن ڈیل پوٹرو اور لیٹن ہیویٹ کی کامیابی

ملبورن…آسٹریلیا میں جاری کویونگ کلاسک ٹینس ٹورنامنٹ کے پہلے دن یوان مارٹن ڈیل پوٹرو اور لیٹن ہیویٹ نے کامیابی حاصل کی۔ آسٹریلین اوپن سے قبل ہونے والے ٹینس ٹورنامنٹ کے پہلے دن 2009 کے یو ایس اوپن چمپئن یوان مارٹن ڈل پوٹرو کا مقابلہ فرانسیسی Paul-Henri Mathieu. سے تھا۔ پوٹرو نے پہلا سیٹ چھ چار سے جیتا۔ دوسرے سیٹ میں حریف کھلاڑی سخت مقابلہ کیا اور 3-6 سے سیٹ اپنے نام کیا لیکن فیصلہ کن سیٹ میں ڈل پوٹرو نے ٹائی بریک پر 7-6 سے کامیابی حاصل کی۔ ایک اور میچ میں کراوڈ فیورٹ لیٹن ہیویٹ نے کینیڈا کے میلوس رونچ کو 6-3 ایک چھ اور 7-6 سے شکست دی۔

مزید خبریں :