دنیا
09 جنوری ، 2013

کنٹرول لائن فائرنگ پر پاکستان سے احتجاج کیا ہے، بھارتی وزیر خارجہ

کنٹرول لائن فائرنگ پر پاکستان سے احتجاج کیا ہے، بھارتی وزیر خارجہ

نئی دہلی … بھارتی وزیر خارجہ سلمان خورشید کا کہنا ہے کہ اگراس طرح کے واقعات کو نہ روکا گیا تو یہ دونوں ملکوں کے بڑھتے ہوئے تعلقات پر اثر انداز ہو سکتے ہیں، واقعے پر پاکستان سے احتجاج کیا ہے۔ نئی دہلی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے بھارتی وزیر خارجہ نے کہاکہ انہوں نے کنٹرول لائن پر فائرنگ کے واقعے پر پاکستان سے سخت احتجاج کیا ہے، وہ اس معاملے کا حل چاہتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ اپنے تحفظات سے پاکستانی حکام کو بھی آگاہ کردیا ہے اور اب پاکستان کے جواب کا انتظار ہے۔ پاک فوج کے ترجمان نے بھارتی الزامات کو پروپیگنڈا قرار دیتے ہوئے اسے 2 روز قبل پیش آنے والے واقعے سے توجہ ہٹانے کی کوشش قرار دیا ہے۔

مزید خبریں :