Time 16 ستمبر ، 2023
پاکستان

سوشل میڈیا پر عدالتی فیصلے پر تنقید، پشاور ہائیکورٹ نے ڈی ایس پی کو طلب کرلیا

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

عدالتی فیصلے پر تنقید ڈیرہ اسماعیل خان (ڈی آئی خان) کے ڈی ایس پی کو مہنگی پڑگئی، پشاور ہائی کورٹ نے نوٹس لیتے ہوئے جواب طلب کرلیا۔

پشاور ہائی کورٹ نے ڈی آئی خان کے ڈی ایس پی محمد عدنان کو سوشل میڈیا پر تنقید کرنے پر طلب کیا ہے۔

عدالت کی جانب سے جاری نوٹس میں کہا گیا ہےکہ سوشل میڈیا پوسٹ میں عدالت کے خلاف غیر اخلاقی و توہین آمیز الفاظ استعمال کیےگئے۔

ڈی ایس پی کو 19 ستمبر کو چیف جسٹس کی عدالت میں پیش ہونےکا حکم دیا گیا ہے۔

 خیال رہےکہ عدالت نے بلا وارنٹ گھر میں گھسنے پر  ایس ایچ او کو 3 سال قید کی سزا سنائی تھی جس پر  ڈی ایس پی نے عدالتی فیصلے کے خلاف سوشل میڈیا پر تنقید کی تھی۔

مزید خبریں :