پاکستان
09 جنوری ، 2013

میاں نواز شریف سے بھارتی اداکار شترو گھن سنہا کی ملاقات

میاں نواز شریف سے بھارتی اداکار شترو گھن سنہا کی ملاقات

لاہور … بھارتی رکن پارلیمنٹ اور اداکار شترو گھن سنہا نے جاتی عمرہ فارم ہاوٴس رائے ونڈ میں مسلم لیگ ن کے صدر محمد نواز شریف سے ملاقات کی، دونوں رہنماوٴں کی ملاقات میں پاک بھارت تعلقات اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ شترو گھن سنہا نے محمد نواز شریف کوبتایا کہ پاکستان، بالخصوص لاہور میں انہیں ہمیشہ بے پناہ محبت ملی، یہاں آکر ایسا محسوس ہورہا ہے جیسے وہ اب بھی بھارت میں ہیں ۔ مسلم لیگ ن کے صدر محمد نواز شریف کا کہنا تھاکہ دونوں ممالک کے عوام امن کے خواہاں ہیں اور وفود کے تبادلوں سے دوریاں کم کرنے میں مددملی ہے۔

مزید خبریں :