پاکستان
09 جنوری ، 2013

چیف الیکشن کمشنر کی تقرری کیخلاف درخواست مسترد

چیف الیکشن کمشنر کی تقرری کیخلاف درخواست مسترد

اسلام آباد … سپریم کورٹ نے چیف الیکشن کمشنر فخر الدین جی ابراہیم کی تقرری کے خلاف آئینی درخواست مسترد کر دی۔ جسٹس انور ظہیر جمالی اور جسٹس اعجاز افضل پر مشتمل 2رکنی بینچ نے شاہد اورکزئی کی چیف الیکشن کمشنر فخر الدین جی ابراہیم کی تقرری کے خلاف درخواست پر سماعت کی۔ درخواست میں موٴقف اختیار کیا گیا تھا کہ فخر الدین جی ابراہیم چیف الیکشن کمشنر کے عہدے کی شرائط پر پورا نہیں اترتے، وہ سندھ ہائی کورٹ اور سپریم کورٹ کے جج رہے اور ان کی پیپلزپارٹی سے وابستگی رہی، ان کی عمر 84 سال ہے، اس لئے وہ اس عہدے کے اہل نہیں۔ عدالت نے سماعت کے بعد درخواست مسترد کردی۔

مزید خبریں :