پاکستان
09 جنوری ، 2013

لانگ مارچ کیخلاف سپریم کورٹ میں آئینی درخواست دائر

اسلام آباد … طاہر القادری کے لانگ مارچ کے خلاف سپریم کورٹ میں آئینی درخواست دائر کر کی گئی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ وفاقی اور صوبائی حکومتیں غیر قانونی لانگ مارچ کو روکنے کیلئے کچھ نہیں کر رہیں، عدالت ہی درست فورم ہے، وہ احکامات جاری کرے۔ کیمونسٹ پارٹی کے چیئرمین انجینئر جمیل احمد ملک کی جانب سے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کی گئی، درخواست میں طاہر القادری ، وفاقی حکومت، منہاج القرآن، پاکستان عوامی تحریک اور الیکشن کمیشن سمیت سیاسی جماعتوں کو فریق بنایا گیا ہے۔ درخواست میں موٴقف اختیار کیا گیا ہے کہ طاہر القادری کینیڈا کے شہری ہیں اور انہوں نے ملکہ سے وفاداری کا حلف اٹھایا ہوا ہے، حکومت لانگ مارچ کو نہیں روک رہی لہٰذا عدالت اسے روکنے کے احکامات جاری کرے۔

مزید خبریں :