09 جنوری ، 2013
نئی دہلی…بھارت میں پاکستانی ہائی کمشنر سلمان بشیر نے کہا ہے کہ پاک فوج نے لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی نہیں کی اورلائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی کابھارتی الزام مستردکرتے ہیں۔بھارتی میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے پاکستانی ہائی کمشنر سلمان بشیر کا کہنا تھا کہ پاکستان لائن آف کنٹرول پرجنگ بندی کی پاسداری کررہاہے۔ جنگ بندی دونوں ممالک کے درمیان اعتمادسازی کااہم ذریعہ ہے۔سلمان بشیر کا کہنا تھا کہ دونوں حکومتوں کیلیے یہ اہم ہے کہ اس نوعیت کے معاملات پربات چیت کریں۔اس واقعے کو ڈی جی ملڑی آپریشنز کی سطح پراٹھایا گیا۔لائن آف کنٹرول پر ایسے واقعات روکنے کیلئے میکنیزم موجود ہیں۔انھوں نے مزید کہا کہ پاکستان نے اس بات کی تجویز بھی دی کہ اگرایسے واقعات روکنے کیلئے کوئی اورذریعہ ہوتواس کو بھی زیرغورلایاجائے۔