09 جنوری ، 2013
اسلام آباد…طاہر القادری کے انتخابی اصلاحات کمیشن نے 50 صفحات پر مشتمل رپورٹ تیار کر لی ،کمیشن کے چیئرمین کنور محمد دلشاد کا کہنا ہے کہ ان اصلاحات کا عام انتخابات سے پہلے نفاذ ممکن ہے ، الیکشن متاثر نہیں ہو ں گے۔ سابق سیکریٹری الیکشن کمیشن کنور دلشاد نے جیو نیوز کو بتایا ہے کہ انتخابی اصلاحات سے متعلق سفارشات طاہر القادری کو بھجوا دی گئی ہیں، جو ملک میں انتخابی نظام کی بہتری کے حوالے سے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ انتخابی اصلاحات کا فائدہ تمام سیاسی جماعتوں کو ہوگا،یہ اصلاحات آرڈیننس،ایگزیکٹیو آرڈر یا پارلیمنٹ میں قانون سازی کے ذریعے نافذ العمل ہو سکتی ہیں اور انتخابات بھی ملتوی نہیں ہوں گے۔