24 فروری ، 2012
کراچی… سندھ ہائی کورٹ نے 12 مئی کے کیس میں سابق صدر پرویز مشرف اور دیگر کو 7 اپریل کے لیے نوٹس جاری کردیئے ہیں۔ عدالت نے اپنے حکم میں یہ بھی کہا ہے کہ طلبی کے نوٹس کی کاپی لندن کے اخبارات میں شائع کرائے جائیں۔ عدالت نے کیس کی سماعت کیلئے لارجر بینچ بنانے کی بھی سفارش کی ہے۔