پاکستان
09 جنوری ، 2013

مردان میں بیزئی ایری گیشن پراجیکٹ کاافتتاح

مردان میں بیزئی ایری گیشن پراجیکٹ کاافتتاح

پشاور…خیبرپختونخواکے وزیراعلیٰ امیرحیدرہوتی نے مردان میں بیزئی ایری گیشن پراجیکٹ کاافتتاح کیا۔ پراجیکٹ تین ارب چالیس کروڑروپے کی لاگت سے مکمل کیاگیاہے جس سے 25 ہزارایکڑاراضی سیراب ہوگی۔بیزئی ایری گیشن پراجیکٹ سے 20 ہزارایکڑمردان جبکہ 5ہزارایکڑاراضی ملاکنڈمیں سیراب ہوگی۔پراجیکٹ 39کلومیٹرکی مین کینال اور16سو26میٹرطویل تین سرنگوں پرمشتمل ہے۔ منصوبے پرتین ارب چالیس کروڑروپے لاگت آئی ہے۔وزیراعلیٰ امیرحیدرہوتی نے پراجیکٹ کا باضابطہ افتتاح کیااورکہاکہ اس منصوبے سے علاقے کی زرعی پیداوار میں کئی سوگنااضافہ ہوگا۔وزیر اعلیٰ نے پراجیکٹ کی تکمیل پرمحکمہ آبپاشی کے حکام کی انتھک محنت پرانہیں خراج تحسین پیش کیا۔

مزید خبریں :