Time 20 ستمبر ، 2023
جرائم

لوڈر رکشے کے ذریعے خودکش حملے کا بڑا منصوبہ ناکام، 350 کلو بارودی مواد برآمد

دہشتگرد نے بارودی مواد کو گھاس کے نیچے چھپائے رکھا تھا جسے خودکش حملے کے لیے استعمال کیا جانا تھا: ڈی پی اوباڑۃ۔ فوٹو فائل
دہشتگرد نے بارودی مواد کو گھاس کے نیچے چھپائے رکھا تھا جسے خودکش حملے کے لیے استعمال کیا جانا تھا: ڈی پی اوباڑۃ۔ فوٹو فائل

ضلع خیبر میں پولیس نے بارود سے بھرے لوڈر رکشے کو قبضے میں لیکر خودکش حملے کا بڑا منصوبہ ناکام بنا دیا۔

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر (ڈی پی او) سلیم عباس کے مطابق تھانہ باڑہ کے نالہ چیک پوسٹ پر پولیس نے ایک لوڈر رکشے کو روکا جس سے بھاری مقدار میں بارودی برآمد ہوا۔

ڈی پی او کے مطابق خودکش حملہ آور رکشہ ڈرائیور کو گرفتار کر لیا گیا ہے، دہشتگرد نے بارودی مواد کو گھاس کے نیچے چھپائے رکھا تھا جسے خودکش حملے کے لیے استعمال کیا جانا تھا۔

ڈی پی او سلیم عباس نے بتایا کہ لوڈر رکشے میں نصب بارودی مواد کو بم ڈسپوزل اسکواڈ (بی ڈی یو) نے ناکارہ بنا دیا ہے، لوڈر رکشے میں 350 کلوگرام بارودی مواد نصب تھا۔

سلیم عباس کا کہنا ہے کہ یہ اپنی نوعیت کے سب سے زیادہ بارودی مواد ہے، پولیس نے علاقے کو بڑی تباہی سے بچا لیا، خودکش حملہ آور کا تعلق تحصیل باڑہ سے ہے جس سے مزید تفتیش کی جا رہی ہے۔

مزید خبریں :