09 جنوری ، 2013
اسلام آباد…اسلام آباد میں سی ڈی اے ملازمین نے ادارے کے109 افسران کو پلاٹ الاٹ کئے جانے کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا اور پلاٹوں کو منسوخ کرنے کا مطالبہ کیا۔سی ڈی اے ملازمین کی قیادت مزدور یونین کے سربراہ چودھری یاسین کر رہے تھے۔مظاہرین سے خطاب میں چودھری یاسین نے کہا کہ افسران کو قواعد سے ہٹ کر پلاٹ دیئے جا رہے ہیں،انہیں منسوخ کر کے چھوٹے ملازمین کو پلاٹ دیئے جائیں۔دوسری جانب ترجمان سی ڈی اے کا کہنا ہے کہ افسران کو پلاٹوں کی الاٹمنٹ پر ملازمین کا احتجاج بلاجواز ہے، 109 افسران کو پلاٹ ہائی کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں قواعد و ضوابط کے مطابق الاٹ کئے گئے۔