09 جنوری ، 2013
لاہور…سارک ملکوں کے 250 صحافی تین روزہ دورے کے بعد اپنے اپنے وطن لوٹ گئے۔ اْن کا کہنا تھا کہ خطے میں امن اور خوشحالی کے لئے ضروری ہے کہ سارک ملکوں کے شہریوں کا ایک دوسرے کے ہاں آنا جانا لگا رہنا چاہیئے ۔ وطن واپسی سے قبل واہگہ بارڈر پر مہمان صحافیوں کا کہناتھاکہ لاہور میں سارک کانفرنس کے دور رس نتائج مرتب ہونگے۔ ان کا کہنا تھا کہ لاہور نے انہیں بہت پیاردیا اور مزے کے پکوان بھی کھلائے۔ سار ک صحافیوں نے بتایا کہ انہوں نے انار کلی اور لبرٹی مارکیٹ سے ڈھیر وں شاپنگ کی ہے۔ لاہور کا دورہ انہیں کبھی نہیں بھولے گا۔