Time 21 ستمبر ، 2023
پاکستان

چیف جسٹس نے عام آدمی کے کیسز مقرر کرنے سے متعلق تجاویز طلب کر لیں

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پاکستان بار اور سپریم کورٹ بار کونسل کے سربراہان سے اہم ملاقات کرتے ہوئے بینچز کی تشکیل، زیر التوا مقدمات اور فوری نوعیت کے مقدمات کو جلد سماعت کیلئے مقرر کرنے پرتجاویز طلب کر لیں۔

ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین ایگزیکٹو کمیٹی پاکستان بار کونسل حسن رضا پاشا نے بتایا کہ  طے ہوا ہے کہ ایک کمیٹی بنائی جائے گی جس میں بار کے نمائندے کو بھی شامل کیا جائے گا اور فوری نوعیت کے مقدمات کو جلد سماعت کیلئے مقرر کرنے کیلئے ایک پالیسی بنائی جائے گی۔

حسن رضا پاشا نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ چیف جسٹس نے تحریری تجاویز مانگیں ہیں، ہم نے عام آدمی کے کیسز مقرر کرنے سے متعلق تجاویز دی ہیں، پوری توقع ہے کہ چیف جسٹس نے جو وعدہ کیا ہے اسے پورا کریں گے اور ہماری تجاویز پر عمل کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ اجلاس میں انتخابات یا سیاسی مقدمات کے بارے کوئی بات نہیں ہوئی۔

مزید خبریں :