پاکستان
24 فروری ، 2012

پاکستان اسٹیٹ آئل کی نیٹو کوایندھن کی فراہمی کی کوشش

پاکستان اسٹیٹ آئل کی نیٹو کوایندھن کی فراہمی کی کوشش

کراچی …محمد رفیق مانگٹ… امریکی اخبار’وال اسٹریٹ جرنل‘ نے انکشاف کیا ہے کہ پاکستان اسٹیٹ آئل نیٹو کو ایندھن کی فراہمی کی کوشش میں ہے جس کے لئے 26نومبر کو سلالہ چیک پوسٹ پر حملے کے بعد پہلی بار عالمی مارکیٹ سے ایندھن کے حصول کی تگ و دومیں مصروف ہے ۔ اخبار کے مطابق 26 نومبر کے بعد پہلی بار پاکستان جیٹ فیول کی درآمد کی تلاش میں سرگرداں ہے جو اس بات کاواضح اشارہ ہے کہ پاکستان آنے والے مہینوں میں افغانستان میں نیٹوکے لئے کی فراہمی دوبارہ شروع کر سکتاہے۔پی ایس او اپریل میں25ہزار ٹن فیول اور مئی کے لئے25ہزار ٹن فیول کے علاوہ جون کے لئے بھی اتنے ہی تیل کے لئے ایک اضافی کارگو کے حصول کے لیے کوشش میں ہے۔ پی ایس او پاکستان کا سب سے بڑا فیول ریٹیلر ہے نومبر میں پاکستانی چیک پوسٹ پر نیٹو فورسز کے حملے میں پاکستانی فوج کے جوانوں کی شہادت کے بعد اسلام آباد نے نیٹو فورسز کو سپلائی کی فراہمی روک دی ۔ واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے پاکستان نے نیٹو کو اشیا ء کی فراہمی پر عائد پابندی عارضی طور پر ختم کی تھی۔ پی ایس او عام طور پر عالمی مارکیٹ سے ہر ماہ ایک یا 2لاکھ بیرل ایوی ایشن فیول کارگو خریدتا ہے اور ہر دو ماہ میں تین کارگو نیٹو کو فراہم کرتا ہے ۔پاکستان نے دسمبر اور جنوری میں کوئی فیول حاصل نہیں کیا ۔

مزید خبریں :