22 ستمبر ، 2023
نگران وزیراعظم کی معاون خصوصی مشعال ملک نے کہا ہے کہ بھارت کی ہندو انتہا پسند تنظیم آرایس ایس پوری دنیا میں سکھوں اور کشمیریوں کا قتل عام کر رہی ہے۔
گرودوارہ جنم استھان میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آر ایس ایس کے لوگ کینیڈا میں بھی سکھ خاندانوں کو نشانہ بنا رہے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ بھارت کی جانب سے خالصتان کے حامی سکھوں کو پوری دنیا میں ٹارگٹ کیا جا رہا ہے۔
مشعال ملک کا کہنا تھا کہ دنیا کو ان واقعات کا نوٹس لینا چاہیے کہ بھارت نے کشمیری حریت رہنما یاسین ملک کوبھی ڈیتھ سیل میں رکھا ہوا ہے۔