10 جنوری ، 2013
نیویارک…27 سالہ حسین دوشیزہ Nana Meriwether کو مس امریکا مقرر کر دیا گیا۔نیویارک میں ایک تقریب کے دوران مس یونیورس اولیویا کلپو نے 27 سالہ حسینہ Nana Meriwether کو مس امریکا کا تاج پہنایا۔اولیویا کلپو کے مس یونیورس منتخب ہونے کے بعد مس امریکا کی نشست خالی ہو گئی تھی۔ جبکہ جنوبی افریقا میں پیدا ہونے والی حسینہ Nana 2012 کے مس امریکا کے مقابلوں میں دوسرے نمبر پر رہی تھی۔جس کی وجہ سے انہیں مس امریکا کے اعزاز سے نوازا گیا ہے۔27 سالہ حسنیہ نے تاج پوشی کے بعد اپنے والدیں کے ساتھ تصاویر کھنچوائی۔