24 فروری ، 2012
اسلام آباد… ملک کے بالائی علاقوں میں موسم صاف ہوگیا ہے۔کئی جگہوں پر رابطہ سڑکیں بند ہیں جنہیں کھولنے کا کام شروع کردیاگیا ہے۔۔غذر کے پہاڑوں اور بالائی علاقوں میں برفباری تھم گئی ہے۔شہر میں تیز ہوا چل رہی ہے اور موسم ابر آلود ہے جس سے سردی کی شدت بڑھ گئی ہے۔اسکردو میں موسم صاف ہونے کے بعد سڑکوں کو کھولنے کا کام شروع کردیا گیا ہے۔۔استور میں 8روز بعد موسم صاف ہوگیا ہے۔ مالاکنڈ کے میدانی علاقوں میں موسم صاف ہے اور بالائی علاقوں میں جزوی طور پر ابر آلود ہے۔علاقے میں ایل پی جی اور بجلی کی قلت ہے جس سے جلانے کی لکڑیوں کے دام بڑھ گئے ہیں۔ ہزارہ اور شمالی بلوچستان موسم صاف اور شدید سرد ہے جس سے معمولات زندگی متاثر ہے۔ آزاد کشمیر میں موسم صاف ہے۔کیل سے شاردا کے لئے سڑک کو کھولنے کے لئے پاک فوج کے انجینرئز نے کام شروع کردیا ہے۔