پاکستان
Time 25 ستمبر ، 2023

کراچی میں خالی بلدیاتی نشستوں پر ضمنی انتخابات کے شیڈول کا اعلان

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

الیکشن کمیشن پاکستان نے کراچی میں  خالی بلدیاتی نشستوں پر ضمنی انتخابات کے شیڈول کا اعلان کردیا۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری  نوٹیفکیشن کے مطابق کراچی میں 5  نومبر کو چیئرمین، وائس  چیئرمین  اور کونسلرز  کے ضمنی انتخابات ہوں گے،کمیٹیز،کونسلرز  اور کارپوریشن کی مخصوص نشستوں کااعلان 20  اکتوبرکو ہوگا۔

میئرکراچی مرتضیٰ وہاب اور ڈپٹی میئر سلمان مراد بھی ضمنی انتخابات میں حصہ لیں گے۔

کراچی کی 4 خالی نشستوں پر چیئرمین کے ضمنی انتخاب ہوں گے، ٹی ایم سی گڈاپ کی یوسی7 اور  یوسی 8 ابراہیم حیدری پر چیئرمین کے ضمنی انتخاب ہونے ہیں

یوسی 13 ٹی ایم سی صدر  اور  یوسی 3 ٹی ایم سی ماڑی پور  پر بھی چیئرمین کے ضمنی انتخاب ہونے ہیں۔

چیئرمین کی یہ چاروں نشستیں پیپلزپارٹی کے چیئرمین کے استعفوں کے باعث خالی ہوئی تھیں۔

مزید خبریں :