پاکستان
10 جنوری ، 2013

شاہ زیب قتل کیس: سکندر جتوئی سپریم کورٹ کے باہر سے گرفتار

شاہ زیب قتل کیس: سکندر جتوئی سپریم کورٹ کے باہر سے گرفتار

اسلام آباد…شاہ زیب قتل کیس کے مرکزی ملزم شاہ رخ جتوئی کے والد سکندر جتوئی کو سپریم کورٹ کے باہر سے گرفتار کرلیا گیا۔ اس سے قبل سپریم کورٹ نے سکندر جتوئی کی کراچی پہنچنے تک انہیں گرفتار نہ کرنے کی درخواست مستر کردی تھی۔ درخواست سکندر جتوئی کے وکیل عبدالحفیظ پیرزادہ کی طرف سے دائر کی گئی تھی۔ چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس افتخار محمد چوہدری نے درخواست کی سماعت کے دوران کہا کہ سکندرجتوئی پولیس تفتیش میں شامل ہوں،اس سیزیادہ ریلیف نہیں دیسکتے، پولیس عدالت کے باہرسے گرفتارکرے تو ہمارااس سے کوئی تعلق نہیں۔ ایڈووکیٹ جنرل سندھ نے عدالت کو بتایا کہ سکندر جتوئی کے ناقابل ضمانت وارنٹ جاری ہوئے ہیں۔ سکندر جتوئی نے سماعت کے دوران بتایا کہ سکندرجتوئی کاٹی وی چینل اور سیمنٹ فیکٹری سب کچھ بند کیا ہواہے۔

مزید خبریں :