24 فروری ، 2012
سکھر… سکھر سینٹرل جیل میں قیدیوں کے ایک گروپ نے دوسرے قیدیوں کی بیرک میں گھس کر تشدد کرکے ایک قیدی کو ہلاک اورپانچ کوزخمی کردیا۔واقعہ آج علی الصبح پیش ایا جب قیدیوں کے ایک گروپ نے ہاشم ماڑیوال کی سربراہی میں دھنی بخش کورائی نامی قیدی کی بیرک میں گھس کر حملہ کردیا۔اس دوران تصادم اورتشدد سے چھ قیدیوں کو شدید زخمی کردیا جس میں دھنی بخش کورائی زخموں کی تاب نہ لاکر ہلاک ہوگیا۔واقعے کی اطلاع ملتے ہی جیل انتظامیہ نے حملہ آور قیدیوں کو وارڈ میں بند کردیا جبکہ ہلاک ہونے والے قیدی کی لاش کو سول اسپتال سکھر پہنچادی گئی ہے۔واقعے کے بعد سینٹرل جیل میں سیکیورٹی بڑھادی گئی ہے اور تفتیش شروع کردی ہے۔چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے دودن میں رپورٹ میں طلب کرلی گئی۔