07 فروری ، 2025
وزیر اعظم شہباز شریف کی جمیعت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سے ملاقات ہوئی جس میں دونوں رہنماؤں نے سیاسی صورتحال پر گفتگو کی۔
جمعرات کو وزیراعظم شہباز شریف اسلام آباد میں مولانا فضل الرحمان کی رہائش گاہ تشریف لائے۔
دونوں رہنماؤں کی ملاقات میں ملکی موجودہ سیاسی صورتحال پر گفتگو کی گئی ۔ اس موقع پر وزیرِ اعظم نے مولانا فضل الرحمان کی تیمارداری کی اور ان کی صحت کیلئے دعا بھی کی۔
مولانا فضل الرحمان نے وزیرِ اعظم کی آمد اور نیک خواہشات پر شکریہ ادا کیا۔
واضح رہے کہ اس ملاقات میں وفاقی وزرا احسن اقبال اور عطاءاللہ تارڑ بھی وزیر اعظم کے ہمراہ موجود تھے۔