پاکستان
24 فروری ، 2012

پشاور حملے کی ذمہ داری شیخ عبداللہ عظام بریگیڈ نے قبول کر لی

پشاور حملے کی ذمہ داری شیخ عبداللہ عظام بریگیڈ نے قبول کر لی

پشاور… پشاور کے اندرون شہر واقع پولیس اسٹیشن پر دہشت گردوں کے حملے میں استعمال ہونے والا دھماکا خیزمواد اور گذشتہ روز کوہاٹ اڈا میں ہونے والے دھماکے میں استعمال شدہ مواد ایک جیسا ہے۔ خودکش حملہ آوروں کے فنگرپرنٹس اور جسم کے حصوں کے نمونے حاصل کر لئے گئے ہیں۔ تھانہ پر حملہ کی ذمہ داری شیخ عبداللہ عظام بریگیڈ نے قبول کر لی ہے۔ بم ڈسپوزل یونٹ کے سربراہ اے آئی جی شفقت ملک کے مطابق تھانے پر حملہ کے دوران تین خودکش حملے کئے گئے۔ ہرخودکش حملہ آور نے 5 سے 7 کلوگرام تک دھماکا خیزمواد استعمال کیا۔ جس میں بال بیرنگ بھی موجود تھے۔ اے آئی جی شفقت ملک نے مزید بتایا کہ خودکش حملہ آوروں نے جو دھماکا خیز مواد استعمال کیا تھا وہ اعلیٰ معیار کا تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ اس ی قسم کا مواد گذشتہ روز کوہاٹ اڈا میں ہونے والے دھماکے میں بھی استعمال کیا گیا۔ اے آئی جی شفقت ملک کے مطابق دونوں کارروائیوں میں ربط موجود ہے۔ پولیس کے مطابق واقعہ کی تحقیقات شروع کردی ہیں اور خودکش حملہ آور کے فنگر پرنٹس اور ڈی این اے ٹیسٹ کے لئے اعضاء کے حصوں کے نمونے بھی حاصل کر لیے گئے ہیں۔ دریں اثناء وزیر اطلاعات خیبر پختون خوا میاں افتخار نے بتایا کہ تین میں دو دہشت گرد شکلوں سے بھائی معلوم ہوتے ہیں۔ جبکہ دہشت گردوں کا تعلق تحریک طالبان سے ہو سکتا ہے۔ دوسری جانب شیخ عبداللہ عظام بریگیڈ کے ترجمان عبدالضرار نے حملہ کی ذمہ داری قبول کر لی ہے۔ ترجمان کے مطابق تھانہ پر حملہ ڈرون حملے میں بدر منصور کی شہادت کا بدلہ ہے۔

مزید خبریں :