10 جنوری ، 2013
وہاڑی … سابق وزیراعظم یوسف رضاگیلانی کا کہنا ہے کہ بعض نام نہاد لیڈر جو خود ملک چھوڑ کر چلے گئے تھے آج انہیں پاکستان کی یاد آئی ہے۔ یوسف رضا گیلانی نے وہاڑی میں پیپلزپارٹی کے سابق ایم این اے عظیم دولتانہ کی برسی کے موقع پر ان کے اہل خانہ سے ملاقات کی۔ اس موقع پر میڈیا سے گفتگو میں سابق وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ جنوبی پنجاب محرومیوں کا شکار ہے جب تک صوبہ نہیں بنتا محرومی کا خاتمہ نہیں ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ نام نہاد لیڈر جو خود ملک چھوڑ گئے تھے آج انہیں پاکستان یاد آگیا ہے۔