پاکستان
24 فروری ، 2012

خیبر پختون خوا میں نادرا کے کنٹریکٹ ملازمین کی ہڑتال کا پانچواں روز

پشاور… پشاور سمیت خیبر پختون خوا میں نادرا کے کنٹریکٹ ملازمین کی ہڑتال آج پانچویں روز بھی جاری ہے۔ملک بھر کی طرح پشاورسمیت خیبر پختون خوا کے ہزاروں کنٹریکٹ ملازمین نے آج ہڑتال کے پانچویں روز بھی دفاتر میں کام کا بائی کاٹ کر رکھا ہے۔ ملازمین کا مطالبہ ہے کہ انھیں مستقل اور الاونس سمیت اضافی کام کا معاوضہ دیا جائے۔ نادرا کے کنڑیکٹ ملازمین کی ہڑتال سے بیرون ملک جانے اور بچوں کے اسکول میں داخلوں کے لئے نادرا کی جانب سے دستاویزات نہ ملنے پر شہریوں کو مشکلات درپیش ہیں۔

مزید خبریں :