Time 28 ستمبر ، 2023
پاکستان

طیاروں پر لیزر لائٹ مارنے والوں کیخلاف سخت ایکشن لینے کا فیصلہ

لیزر لائٹ کے واقعات کی روک تھام کیلئے تمام ٹاؤنز ایس ایچ اوز سے میٹنگ کا فیصلہ کیا گیا: ائیرپورٹ مینیجر. فوٹو فائل
لیزر لائٹ کے واقعات کی روک تھام کیلئے تمام ٹاؤنز ایس ایچ اوز سے میٹنگ کا فیصلہ کیا گیا: ائیرپورٹ مینیجر. فوٹو فائل 

کراچی میں طیاروں کو لیزر لائٹ سے نشانہ بنانے والوں کے خلاف سخت ایکشن لینے کا فیصلہ کیا گیاہے۔ 

کراچی میں طیاروں کو پرندوں اور لیزر لائٹس سے بچانے کیلئے انوائرمنٹل کنٹرول کمیٹی کا ہنگامی اجلاس ائیرپورٹ مینیجر کی صدارت میں کراچی ایئرپورٹ پر ہوا جس میں کراچی ائرپورٹ کے آس پاس پرندوں کی بڑھتی تعداد اور لیزر لائٹ کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔ 

اجلاس میں ائیرلائنز نمائندوں، پی اے ایف، آرمی، اے ٹی سی، ویجیلینس، لوکل گورنمنٹ اور پولیس سمیت دیگر ائیرپورٹ اسٹیک ہولڈرز نے شرکت کی، اجلاس میں پرندوں کیلئے پرکشش علاقوں میں صفائی کے حوالے سے اٹھائے گئے اقدامات پر تفصیلی بحث کی گئی۔

ائیرپورٹ مینیجر کو رن وے اور متصل علاقوں میں صفائی پر خاص توجہ دینے کی ہدایت کی گئی اور  فیصلہ کیا گیا کہ جہازوں کو لیزر لائٹ سے نشانہ بنانے والوں کیخلاف پولیس تعاون سے سخت ایکشن لیا جائے گا۔

ائیرپورٹ مینیجر کے مطابق لیزر لائٹ کے واقعات کی روک تھام کیلئے تمام ٹاؤنز ایس ایچ اوز سے میٹنگ کا فیصلہ کیا گیا، سیفٹی کمیٹی اجلاس کے فیصلوں پر عملدرآمد پر پیشرفت کا جائزہ بھی لیا گیا۔ 

تمام سٹیک ہولڈرز کا شہری ہوابازی کو محفوظ بنانے کی کاوشوں کو مزید تیز کرنے کا اعادہ کیا گیا۔

مزید خبریں :