Time 28 ستمبر ، 2023
پاکستان

سپریم کورٹ نے سرکاری افسران کیلئے 'صاحب' کا لفظ استعمال کرنے سے روک دیا

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

سپریم کورٹ نے سرکاری افسران کے لیے صاحب کا لفظ استعمال کرنے سے روک دیا۔

سپریم کورٹ میں پنجاب حکومت کی جانب سے زمین کے معاوضے کےکیس میں سرکاری ملازمین کے اپنے افسر کے لیے صاحب کا لفظ استعمال کرنے پر چیف جسٹس نے سخت سرزنش کی۔

ان کا کہنا تھا کہ یہ صاحب کیا ہوتا ہے؟ ہم 1947 میں آزاد ہو گئے تھے، یہ غلامی والا تاثر ذہنوں سے نکال دیں۔

عدالت نے قرار دیا کہ ممبر کے نام کے ساتھ صاحب کا لفظ استعمال کرنا مائنڈ سیٹ کو ظاہر کرتا ہے، دفاتر میں سرکاری ملازمین کے لیے صاحب کا لفظ حکمرانی کو ظاہر کرتا ہے، صاحب کا لفظ استعمال کرنے کی آئین میں کوئی شق موجود نہیں ہے۔

مزید خبریں :