پاکستان
10 جنوری ، 2013

ڈاکٹر طاہر القادری کی پریس کانفرنس ملتوی

ڈاکٹر طاہر القادری کی پریس کانفرنس ملتوی

لاہور…تحریک منہاج القرآن کے چیئرمین ڈاکٹر طاہر القادری نے حکومت کو دی جانیوالی ڈیڈ لائن ختم ہونے کے بعد رات گئے کی جانیوالی پریس کانفرنس جمعہ کی سہپہر تین بجے تک ملتوی کردی ہے ۔تحریک منہاج القرآن کے ترجمان قاضی فیض الحسن کے مطابق ڈاکٹر طاہرالقادری نے پریس کانفرنس رات بارہ بجے کرنا تھی ،اب یہ پریس کانفرنس کل سہ پہر 3بجے ہوگی۔ ترجمان کے مطابق پریس کانفرنس دوسری بار ملتوی کی گئی ہے ،پہلے یہ پریس کانفرنس جمعرات کی سہ پہر ساڑھے تین بجے ہونا تھی جسے بعد میں رات 12بجکر پانچ منٹ تک ملتوی کردیا گیاتھا تاہم اب یہ پر یس کانفرنس جمعہ کی سہ پہر تین بجے تک ملتوی کردی ہے۔

مزید خبریں :