10 جنوری ، 2013
لاہور…مسلم لیگ ن یوتھ ونگ پنجاب کے صدر،رکن قومی اسمبلی عابد شیر علی نے کہا ہے کہ سیاسی یتیم ایک پلیٹ فارم پر جمع ہوکر نواز شریف کا راستہ روکنے کی کوششوں میں لگے ہوئے ہیں،سبزہ زار سکیم لاہور میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے عابد شیر علی کا کہنا تھا کہ ڈاکٹر طاہر القادری آصف علی زرداری کے ایجنڈے کی تکمیل کے لئے آئے ہیں، آصف زرداری، ایم کیو ایم اور ڈاکٹر طاہر القادری وقت پر الیکشن نہیں چاہتے، مذہب کے نام پرسیاست کرنے والوں اور ماوٴں بہنوں سے زیور لینے والوں پر افسوس ہے، ن لیگ یوتھ ونگ کے جنرل سیکرٹری کاشف رندھاوا اور خواجہ سفیان نے بھی خطاب کیا۔