پاکستان
10 جنوری ، 2013

خادم اعلیٰ ہر ماہ کروڑوں کا ٹیکہ ،خزانے کو لگاتے ہیں،سیمل کامران

لاہور…مسلم لیگ ق پنجاب کی رہنما رکن صوبائی اسمبلی سیمل کامران نے کہا ہے کہ سندھ کے وزیراعلیٰ نے آٹے کی بوری 50روپے سستی کر دی لیکن جہاں گندم پیدا ہوتی ہے اس صوبے کے خادم نے 50روپے مہنگی کر دی،سیمل کامران کاکہناتھا کہ تنخواہ نہ لینے والے دنیا کے مہنگے ترین خادم اعلیٰ مراعات کی شکل میں ہر ماہ کروڑوں روپے کا ٹیکہ ،خزانے کو لگاتے ہیں،انہوں نے اپنے ہیلی کاپٹر کے اخراجات میں 333 فیصد اضافہ کیا،خادم اعلیٰ ڈبل تنخواہ لے لیں مگر مراعات چھوڑ دیں،سیمل کامران کا کہنا تھا کہ پنجاب کے خادم نے گندم 50روپے مہنگی کر دی مگر دعوے یہ کیے جاتے ہیں کہ وزیراعلیٰ نے آٹے کی مصنوعی مہنگائی کا نوٹس لے لیا۔

مزید خبریں :