Time 30 ستمبر ، 2023
پاکستان

پختونخوا کے انتہائی مطلوب دہشتگردوں کی فہرست جاری، لاکھوں روپے انعام بھی مقرر

سی ٹی ڈی کی جانب سے جاری فہرست میں 30 دہشتگردوں کے نام اور تصاویر شامل ہیں۔
سی ٹی ڈی کی جانب سے جاری فہرست میں 30 دہشتگردوں کے نام اور تصاویر شامل ہیں۔ 

پشاور: محکمہ انسداد دہشتگردی (سی ٹی ڈی) خیبر پختونخوا نے انتہائی مطلوب دہشتگردوں کی دوسری فہرست جاری کر دی۔

سی ٹی ڈی کی جانب سے جاری فہرست میں 30 دہشتگردوں کے نام اور تصاویر شامل ہیں جن کا تعلق بنوں، لکی مروت، ڈی آئی خان اور دیگر اضلاع سے ہے۔

فہرست میں بنوں اور لکی مروت کے 13، 13 دہشتگرد شامل ہیں، دہشتگردوں کے سر کی قیمتیں 3 لاکھ سے 50 لاکھ روپے تک مقرر کی گئی ہیں۔

سی ٹی ڈی کے پی کی جاری فہرست کے مطابق لکی مروت سے تعلق رکھنے والے دہشتگرد حبیب اللہ کے سر کی قیمت 50 لاکھ مقرر کی گئی ہے جبکہ بنوں کے دہشتگرد کمانڈر مولوی نعمت اللہ کے سر کی قیمت 40 لاکھ مقرر کی گئی ہے۔

مزید خبریں :